بھارت ، بہوجن سماج پارٹی نے خاتون امیدوار کا اسمبلی ٹکٹ پارٹی سربراہ کے پاؤ ں پکڑنے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پرمنسوخ کردیا

جمعرات 14 جنوری 2016 22:04

بھارت ، بہوجن سماج پارٹی نے خاتون امیدوار کا اسمبلی ٹکٹ پارٹی سربراہ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء ) بھارت میں بہوجن سماج پارٹی نے اپنی خاتون امیدوار کو دیا گیا اسمبلی ٹکٹ پارٹی سربراہ کے پاؤ ں پکڑنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پرمنسوخ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے ایک خاتون سنگیتا چودھری کو 2017ء کے لئے اترولی سے اسمبلی ٹکٹ دیا تھا لیکن اب یہ ٹکٹ اسی وجہ سے کینسل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مایا وتی کے پاؤ ں پکڑے تصاویر کو سنگیتا نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا تھا جس کے بعد یہ تصاویر انٹرنیٹ پر پھیل گئیں۔ یہ تصاویر دیکھ کر مایا وتی خاصی ناراض ہوئیں اور انہوں نے سنگیتا کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ منسوخ کر دیا۔خیال رہے کہ پچھلے سال دس جنوری کو سنگیتا کے شوہر دھرمیندر چودھری کو قتل کر دیا گیا تھا۔ وہ بھی اترولی سے بی ایس پی کے امیدوار تھے۔ بعد میں پارٹی نے سنگیتا کو اترولی سے امیدوار بنایا تھا۔ سنگیتا کا کہنا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر کوئی کام نہیں کیا۔ مایا وتی جو بھی فیصلہ کریں گی انہیں منظور ہوگا۔

متعلقہ عنوان :