پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں آ گیا، جھنگ میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد زخمی

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 جنوری 2016 23:39

پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں آ گیا، جھنگ میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد زخمی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14جنوری 2016 ء) پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں آ گیا ہے جس کے باعث جھنگ میں ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس میں 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کو 2 روز کی بارشوں کے بعد شدید دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ شدید دھند کے باعث بیشتر علاقوں میں حد نگاہ صفر ہو گئی ہے جس کے باعث موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ شدید دھند کے باعث جھنگ میں ایک ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :