پہلا ٹی ٹونٹی ، نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

جمعہ 15 جنوری 2016 10:41

پہلا ٹی ٹونٹی ، نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ ..

آکلینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15جنوری- 2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا ، دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کا زیادہ ترانحصاراپنے فاسٹ اٹیک پر ہی ہے، ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ محمد عامر کی واپسی سے اٹیک مزید مہلک ہوچکا، اس کے سامنے ان فارم کیویز بیٹسمینوں کی ایک نہیں چل پائے گی۔

ٹیم میں یارکر اور ریورس سوئنگ میں ماہر وہاب ریاض بھی موجود ہیں جب کہ عمرگل، انور علی اور عامر یامین کی خدمات بھی میسر ہیں۔ بیٹنگ کے شعبے میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، سرفرازاحمد اورکپتان شاہد آفریدی اہم ہتھیارہوں گے۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ براہ راست میچ دیکھنے کے لیے یہاں پر کلک کریں