کراچی،شیشہ کیفے پر پولیس کا چھاپہ لڑکیوں سمیت پندرہ افراد گرفتار

جمعہ 15 جنوری 2016 11:05

کراچی،شیشہ کیفے پر پولیس کا چھاپہ لڑکیوں سمیت پندرہ افراد گرفتار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) کراچی کلفٹن میں شیشہ کیفے پر پولیس نے چھاپہ مار کر لڑکیوں سمیت پندرہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 9 میں پولیس نے شیشہ کیفے پر چھاپہ مار کر لڑکیوں سمیت 15 افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی کلفٹن امجد حیات کے مطابق کارروائی کے دوران شیشہ کیفے سیل اور متعدد شیشے ضبط کر لیے گئے ۔ ایس پی کلفٹن کا کہنا ہے کہ شیشے کیفے پر چھاپے کے دوران مالک اور منیجر فرار ہو گئے۔ شیشہ کیفے مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جلد دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :