پنجاب کے میدانی علاقوں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، حد نگاہ صفررہی

جمعہ 15 جنوری 2016 11:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) لاہور، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال سمیت دیگر شہروں میں حد نگاہ صفر ہو گئی۔ موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر گاڑیاں کم سپیڈ میں قطاروں کی شکل میں چلتی رہیں۔ پنجاب کے میدانی علاقوں پر رات ایک بارپھر دھند نے اپنا راج برقرار رکھا۔

(جاری ہے)

موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال سمیت دیگر شہر دھند کی لپیٹ میں آگئے ۔

موٹر وے پر کالا شاہ کاکو سے کھاریاں، لاہور ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری بلا ضرورت سفر سے گریز کریں اور فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کیا جائے۔ گوجرانوالہ اور گردونواح میں بھی دھند نے سفید چادر اوڑ ھ لی جس کے باعث حد نگاہ چند میٹر تک رہ گئی ۔

متعلقہ عنوان :