یوراج ، ہربھجن سنگھ کا نام 45 ہزار کروڑ روپے کے فراڈ میں سامنے آگیا

جمعہ 15 جنوری 2016 11:16

یوراج ، ہربھجن سنگھ کا نام 45 ہزار کروڑ روپے کے فراڈ میں سامنے آگیا

ممبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15جنوری- 2016ء) بھارتی ٹیسٹ کرکٹرز یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کا نام 45 ہزار کروڑ روپے کے فراڈمیں سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فراڈ پرل گروپ نامی کمپنی نے کیا جس نے 2 دہائیوں کے درمیان سرمایہ کاروں سے کروڑوں روپے اینٹھے ، بھارتی تحقیقاتی اداروں کی جانب سے اس کے چیف اور 3 دیگر افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

تفتیش کاروں کا کہناہے کہ یوراج سنگھ اور ہربھجن نے مذکورہ کمپنی سے گفٹ کی صورت میں پلاٹس لیے تھے جس بارے میں ان سے بھی تفتیش ہوسکتی ہے ۔ دوسری جانب یوراج سنگھ کی والدہ شبنم نے کہاکہ ان کے بیٹے کا فراڈ گروپ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ، ورلڈ کپ 2011ء کے فاتح سکواڈ کا حصہ ہونے پر یوراج کو پلاٹ کی پیشکش ضروری ہوئی تھی تاہم ملا نہیں تھا ۔