حجرہ شاہ مقیم: نوجوان نے رسول اللہﷺ کی محبت سے انکار میں‌غلطی سے اُٹھنے والا اپنا ہاتھ کاٹ لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جنوری 2016 11:37

حجرہ شاہ مقیم: نوجوان نے رسول اللہﷺ کی محبت سے انکار میں‌غلطی سے اُٹھنے ..

حجرہ شاہ مقییم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جنوری 2016ء): حجرہ شاہ مقیم میں ایک نویں جماعت کے طالبعلم نے رسول اللہﷺ کی محبت سے انکار میں غلطی سے اُٹھنے والا اہنا ہاتھ کاٹ کر مسجد میں امام اور دوسرے لوگوں کے سامنے پیش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز حجرہ شاہ مقیم نامی علاقے میں ایک نویں جماعت کے طالبعلم نے اپنا ہاتھ ٹوکے سے کاٹ ڈالا۔

نوجوان مسجد میں موجود تھا جب امام مسجد صاحب نے سوال کیا کہ جو بھی نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت نہیں رکھتا وہ اپنا ہاتھ کھڑا کرے۔

(جاری ہے)

نوجوان کا کہنا ہے کہ میں سوال کو صحیح طرح سُن اور سمجھ نہیں سکا اور اسی کشمکش میں اپنا ہاتھ کھڑا کردیا۔ لیکن بعد ازاں جب مجھے پوچھے جانے والے سوال کا عمل ہوا تو میں مسجد سے اٹھ کر چلا گیا اور گھر جاکر اپنا ہاتھ ٹوکے میں دے کر کاٹ ڈالا جس کے بعد واپس مسجد آ کر اپنا کٹا ہوا ہاتھ پلیٹ میں رکھ کر امام مسجد اور باقی لوگوں کے سامنے پیش کردیا۔ نویں جماعت کا طالبعلم محمد انور پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہے اور باپ محنت مزدوری کر کے اہلٍ خانہ کا پیٹ پالتا ہے۔ ہاتھ کاٹنے پر محمد انور کا موقف اس کی زبانی سنئیے: