طوطا بھی رنگوں‌کی پہچان کر سکتا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جنوری 2016 11:54

طوطا بھی رنگوں‌کی پہچان کر سکتا ہے

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جنوری 2016ء): انٹر نیٹ پر ایک ویڈیو حالیہ دنوں میں کافی وائرل ہے جس میں ایک طوطا رنگوں کی پہچان کرتے ہوئے ایک جیسے رنگوں کو اپنی جگہ رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسان تو انسان اب طوطے بھی رنگوں کی پہچان کرنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

انٹر نیٹ پر وائرل ہوئی اس ویڈیو میں یہ سمجھدار طوطا ایک جیسے رنگوں کو جانچ کر نہ صرف اکٹھا رکھتا ہے بلکہ ان رنگوں کو اچھی طرح پہچانتا بھی ہے اور خوب میچ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اس سیانے طوطے کو رنگوں کی پہچان کس قدر ہے آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: