کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 7 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 19 رنز درکار

جمعہ 15 جنوری 2016 11:57

کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 7 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 19 رنز درکار

برسبین ۔ 15 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جنوری۔2016ء) سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 7 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 19 رنز درکار ہیں۔ اس بات کی قوی امید تھی کہ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے تاہم بدقسمتی سے کوہی اس میچ میں 59 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے اور اب انکو یہ اعزاز حاصل کرنے کے لئے کوہلی کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ 17 جنوری کو کھیلا جائیگا۔ کوہلی نے 2008ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے اب تک 168 میچز کی 160 اننگز میں 6981 رنز بنا رکھے ہیں اور انہیں کیریئر کے 7 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 19 رنز درکار ہیں، اور اب دوسرے ون ڈے میں ناکامی کے بعد کوہلی کے پاس مزید 5 اننگز میں عالمی ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے اور توقع ہے کہ وہ کینگروز کے خلاف رواں سیریز میں نئی تاریخ رقم کر لیں گے۔ کوہلی نے 23 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :