فیصل آبادیوں کے بعد دھند بھی اداکارہ ماہ نور کی پرستار نکلی ، لاہور جانے سے روک دیا

جمعہ 15 جنوری 2016 12:09

فیصل آبادیوں کے بعد دھند بھی اداکارہ ماہ نور کی پرستار نکلی ، لاہور ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) فیصل آباد کے لوگوں کے بعد دھند بھی اداکارہ ماہ نور کی پرستار نکلی ، فیصل آباد سے لاہور جانے سے روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہ نور صحت یابی کے بعد فیصل آباد میں تین ماہ کے بعد منروا تھیٹر میں آج ( ہفتہ ) سے اسٹیج ڈرامہ ”بڈھا چال باز “ میں اپنے فن کا رنگ دکھائیں گی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اداکارہ ماہ نور اسٹیج ڈرامے کی سینسر ریہرسل میں حصہ لینے کے لیے فیصل آباد گئیں تھی ۔ سینسر ریہرسل کرنے کے بعد جب اداکارہ ماہ نور فیصل آباد سے لاہور کے لئے روانہ ہونے نکلیں تو راستے میں بے پناہ دھند ہونے کی وجہ سے گاڑی چلانا ناممکن ہو گیا جس کے باعث ماہ نور کو فیصل آباد کے مقامی ہوٹل میں ٹھہرنا پڑگیا ۔ ماہ نور آج ( ہفتہ ) سے ڈرامہ پروڈیوسر باؤ انجم کے اسٹیج ڈرامہ ” بڈھا چال باز “ میں اپنے جلوے دکھائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :