وزیراعلیٰ پنجاب سے عرفان صدیقی کی ملاقات، قومی تاریخی و ادبی ورثہ کی ترویج کے امو رپر بات چیت

جمعہ 15 جنوری 2016 12:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وزیراعظم کے قومی تاریخی و ادبی ورثہ کے مشیر عرفان صدیقی نے ملاقات کرکے قومی تاریخی و ادبی ورثہ کی ترویج کے امو رپر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے عرفان صدیقی کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی کی رہنمائی میں ادبی اور تاریخی ادارے بہتر انداز میں کردار ادا کرسکیں گے۔

قومی تاریخ اور ادبی ورثے کی ترویج کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے نئی نسل کو قومی تاریخ و ادبی ورثے سے روشناس کرانے کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنی نئی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کے فروغ میں تعاون جاری رکھیں گی۔