فلم ” دی ریبرز “ کا یونٹ اسلام آباد میں شوٹنگ کرنے کے بعد مری پہنچ گیا

مری کی شدید سردی بھی اداکارہ ریچل خان کے جذبے کو سرد نہ کر سکی ، فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا

جمعہ 15 جنوری 2016 12:19

فلم ” دی ریبرز “ کا یونٹ اسلام آباد میں شوٹنگ کرنے کے بعد مری پہنچ گیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) فلم ” دی ریبرز “ کا یونٹ اسلام آباد میں شوٹنگ کرنے کے بعد مری پہنچ گیا ، مری کی شدید سردی بھی اداکارہ ریچل خان کے جذبے کو سرد نہ کر سکی ، ریچل خان نے شدید سردی کے باوجود فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلم ” دی ریبرز “ کا یونٹ اسلام آباد میں تین روز تک شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد مری پہنچ گیا ہے جہاں شدید سردی اور برفباری میں فلم کی کاسٹ نے اپنے سین عکسبند ی کروائی ۔

گزشتہ روز ریچل خان نے بھی شدید سردی کے باوجود اپنے حصے کے سین کی شوٹنگ میں حصہ لیا ۔ ریچل خان صبح سے شام 4بجے تک اداکارہ شدید سردی کے باوجود اپنے سین کی عکبندی کرواتی رہیں ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ میرا ، شامل خان ، معظم علی اور ناروے سے تعلق رکھنے والے اداکار شامل ہیں ۔ فلم میں معاشرتی برائیوں کو موضوع بنایا گیا ہے اور خاص طور پر ڈرگ مافیا کو ٹارگٹ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :