اداکارہ حنا دلپزیر کل اپنی 50ویں سالگرہ منائیں گی

جمعہ 15 جنوری 2016 12:19

اداکارہ حنا دلپزیر کل اپنی 50ویں سالگرہ منائیں گی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء ) کراچی ٹی وی سے تعلق رکھنے والی ورسٹائل اداکارہ حنا دلپزیر کل ( ہفتہ ) اپنی 50ویں سالگرہ منائیں گی ۔ سوشل میڈیا کے مطابق اداکارہ حنا دلپزیر 16جنوری 1966ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے فنی کیریئر کاآغاز ٹی وی سے کیا جبکہ ڈرامہ سیریل ”بلبلے “سے ان کی پہچان ہوئی جس میں انہوں نے مومو کا کردار ادا کیا ۔ ان کی ڈرامہ سیریل ”بلبلے “میں مومو کا کریکٹر بچوں سمیت ہر کسی کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ثابت ہوا اور آج بھی ان کی وجہ شہرت ڈرامہ سیریل ”بلبلے “ہے ۔ اداکارہ 16جنوری کو اپنی زندگی کی نصف سنچری مکمل کرلیں گی ۔