کرکٹ جنوبی افریقہ نے سابق پلیئر غلام بودی پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کردیا

جمعہ 15 جنوری 2016 12:26

کرکٹ جنوبی افریقہ نے سابق پلیئر غلام بودی پر میچ فکسنگ کا الزام عائد ..

کیپ ٹاوٴن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) کرکٹ جنوبی افریقہ نے سابق پلیئر غلام بودی پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا ہے اور اب انہیں میچ فکسنگ کی تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا۔جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ 2007 میں جنوبی افریقہ کیلئے دو ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے غلام بودی پر دسمبر میں اینٹی کرپشن یونٹ نے میچ فکسرز اور کھلاڑیوں کے درمیان رابطے کرانے کا الزام عائد کیا تھا۔

(جاری ہے)

بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے بعد اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ بودی نے میچ فکسرز اور کھلاڑیوں کے درمیان رابطے میں کردار ادا کرتے رہے۔ بھارتی نژاد کرکٹر پر ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگ 'ریم سلیم' کے میچ یا میچ کے کسی حصے کو فکس کرنے کیلئے کھلاڑیوں اور ٹیم پر اثرانداز ہونے کا الزام ہے۔بودی اس ٹورنامنٹ میں تو شریک نہیں ہوئے لیکن کہا جا رہا ہے کہ لیگ کے چند کھلاڑی بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں تاہم ابھی تک کسی کرکٹر کا نام سامنے نہیں آیا۔لورگاٹ نے بتایا کہ بودی ہمارے اینٹی کرپشن یونٹ سے تعاون کر رہے تھے اور ہم ان الزامات پر ان کے ردعمل کے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :