وزیراعلیٰ نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے ملازمین کیلئے 50فیصد ایڈ ہاک الاؤنس کی سمری منظور کر لی

جمعہ 15 جنوری 2016 12:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے گریڈ 1تا19کے ملازمین اور افسران کیلئے 50فیصد ایڈ ہاک الاؤنس کی سمری منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے ملازمین ایڈ ہاک الاؤنس کے لئے گزشتہ پانچ سال سے سراپا احتجاج تھے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ خزانہ کی طرف سے بھجوائی جانے والی سمری کی منظوری دیتے ہوئے اس کانوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 50فیصد ایڈ ہاک الاؤنس گریڈ 1سے 19تک کے ملازمین اور افسران کو بنیادی تنخواہ کے مطابق ادا کیا جائے ۔