دوسری کلثوم سیف نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپین شپ18 جنوری سے پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی
جمعہ 15 جنوری 2016 12:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام دوسری کلثوم سیف نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپین شپ18سے24 جنوری تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن خالد رحمانی کے مطابق چیمپین شپ میں مختلف کیٹگری کے مقابلے کھیلے جائیں گے جس میں مینز سنگلز اورڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر18، انڈر14، انڈر10، انڈر سینئرڈبلز اوپن، 45 سال سے اوپر سینئر اوپن ڈبلز اور 60 سال سے اوپر ایگزیکٹیو سینئر مقابلے شامل ہیں۔
گزشتہ سال اس ایونٹ کیلئے انعامی رقم 3 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی تاہم اس سال انعامی رقم میں تقریبا70 فیصد اضافہ کر کے5 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ فیڈریشن سے متعلق تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ16جنوری تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں ریفری شہزاد حتر علوی کو انٹری بھیجوائے اور انٹری کیلئے آخری تاریح 16 جنوری مقرر کی ہے۔(جاری ہے)
فیڈریشن نے دوسرے شہروں سے مینز سنگلز مقابلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے پہلے میچ سے 700 روپے ڈیلی الاونس مقرر کی ہے تاہم جونئیر سنگلز ایونٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ریلوے کے اکانومی کلاس کی آنے جانے کی مفت سفر کی سہولیات فراہم کی جائے گی۔ ایونٹ کے کوالیفائنگ راونڈ کے مقابلے18جنوری سے شروع ہونگے
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
-
میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،گریگور دیمتروف اور الیگزینڈرزویروف سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
-
میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایلینا ریباکینااور ڈینیئل کولنز فائنل میں پہنچ گئیں
-
کپتانی صرف فیلڈ تک محدود ذمہ داری نہیں ہوتی، شان مسعود
-
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
-
ارجنٹائن کے اسٹارفٹبالرلیونل میسی نے اپنی عمر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا
-
لندن،انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،لیگ میں کل مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
آئی پی ایل 2024ء: وریندر سہواگ نے ایم ایس دھونی کو ’بزرگ‘ کہہ دیا
-
افغان سپنر مجیب الرحمان انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر
-
کبھی کبھی سوچتا ہوں کیا آئی پی ایل کرکٹ بھی ہے؟، روی ایشون کی اشتہاری شوٹ کرنے والے کھلاڑیوں پر تنقید
-
کپتان کی ممکنہ تبدیلی، پی سی بی نے شاہین آفریدی کو اندھیرے میں رکھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.