قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے چناؤ کیلئے اوپن ٹرائلز ملتوی

جمعہ 15 جنوری 2016 12:34

قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے چناؤ کیلئے اوپن ٹرائلز ملتوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے قومی فٹسال ٹیم کے کھلاڑیوں کے چناؤکیلئے اوپن ٹرائلزملتوی کردیئے گئے۔ فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی کے مطابق ٹرائلز میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کرنا تھی ۔

(جاری ہے)

حاجی طارق محمود سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہیں جبکہ ممبران میں عدنان ملک، یونس طارق اور رانا تنویر احمد شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 12 رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا چناؤ میرٹ کی بنیاد پر کیا جانا تھا اور قومی ٹیم دوسری ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ میں شرکت کرنا تھی۔ چیمپئن شپ 4 فروری سے بھارت کے شہرگوا میں شروع ہونا تھی جس میں 5 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی تھی جن میں دفاعی چیمپئن پاکستان سمیت بھارت، نیپال، سری لنکا اور بنگلہ دیشن کی ٹیمیں شامل ہیں۔