سیف گیمز کی تیاری کے لئے مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپس اسلام آباد میں جاری

جمعہ 15 جنوری 2016 12:36

سیف گیمز کی تیاری کے لئے مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپس اسلام آباد میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) مختلف سپورٹس فیڈریشنز کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے سیف گیمز کی تیاری کے لئے11 مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپس پاکستان سپورٹس کمپلیکس ،اسلام آبادمیں جاری ہیں، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (سہولیات) آغا امجد اللہ نے بتایا کہ جن میں اتھلیٹکس، کبڈی ، ووشو،تائیکوانڈو، آرچری، ویٹ لیفٹنگ، ہینڈ بال ، باسکٹ بال ،والی بال، بیڈمنٹن اور سوئمنگ شامل ہیں ان تربیتی کیمپس میں کھلاڑیوں کو مختلف کوچز اعلیٰ اور جدید تربیت دے رہے ہیں ،اور کھلاڑی ان کیمپس میں بھر پور محنت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ان کھلاڑیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہا ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، سیف گیمز آئندہ ماہ 6 سے 16 فروری میں بھارت میں کھیلی جائے گی-