چین نے چاند کے اوجھل چہرہ سے نقاب الٹنے کا اعلان کر دیا

جمعہ 15 جنوری 2016 12:39

چین نے چاند کے اوجھل چہرہ سے نقاب الٹنے کا اعلان کر دیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) چین چاند کی تاریک سطح کے بارے میں جاننے کے لیے مشن چینج فور 2018میں چاند کی طرف روانہ کرے گا ۔

(جاری ہے)

چین کی سائنس ،ٹیکنالوجی اور صنعت برائے نیشنل ڈیفنس کے مطابق چاند کی یہ سطح ابھی تک اہل زمین سے اوجھل رہی ہے جس کی بڑی وجہ کشش ثقل ہے اور انسان ابھی تک اس کا مشاہدہ نہیں کر سکے ، اب چین نے تاریخ میں پہلی بار مشن چینج فور بھیجنے کا پروگرام بنایا ہے تا کہ اسے دنیا والوں کے سامنے بے نقاب کیاجا سکے ۔

متعلقہ عنوان :