ایتھلیٹکس مقابلوں میں منشیات اور بدعنوانی پر مبنی دوسری رپورٹ بھی شائع

جمعہ 15 جنوری 2016 12:56

ایتھلیٹکس مقابلوں میں منشیات اور بدعنوانی پر مبنی دوسری رپورٹ بھی ..

(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء)انٹرنیشل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر لارڈ کو پر ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں منشیات اور بدعنوانی پر شائع ہونے والی دوسری رپورٹ کے بعد دباوٴ بڑھ رہا ہے۔59 سالہ لارڈ کوپر گذشتہ برس اگست میں آئی اے اے ایف کے صدر منتخب ہوئے تھے۔اس سے پہلے وہ آٹھ سال تک آئی اے اے ایف کے نائب صدر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی حال ہی میں ختم ہونے والی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ ’آئی اے اے ایف میں ہونے والی بدعنوانی کا الزام ادارے کے چھوٹے اہلکاروں پر عائد نہیں کیا جا سکتا۔‘عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے صدر ڈک پاوٴنڈ کی جانب سے جاری کی جانے والی 89 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں آئی اے اے ایف کے سابق صدر لیمین ڈیاک پر ادارے کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

آئی اے اے ایف کے سابق صدر ڈیاک گذشتہ سال اگست میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ہے کہ آئی اے اے ایف کے سابق صدر ’ادارے میں ہونے والی سازش اور بد عنوانی کے ذمہ دار تھے۔‘رپورٹ کے مطابق لیمین ڈیاک کو ایتھلیٹکس میں ہونے والے فراڈ کا ذاتی طور پر علم تھا۔