پاکستانی عوام سمیت سیاسی قیادت کی نظریں بھی ٹی ٹونٹی میچ پر ، عامر کو اہم ہدایت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جنوری 2016 13:14

پاکستانی عوام سمیت سیاسی قیادت کی نظریں بھی ٹی ٹونٹی میچ پر ، عامر کو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جنوری 2016ء) : آکلینڈ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ جس پر پاکستانی عوام سمیت پاکستان کی سیاسی قیادت بھی نظریں جمائی بیٹھی ہے۔ حکومتی جماعت کے رہنما طلال چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کرکٹر محمد عامر کو تمام تر توجہ میچ کی پرفارمنس پر مرکوز رکھنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں محمد عامر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی باؤلنگ پر دھیان دیں کیونکہ ان کی ایک نو بال یا وائیڈ بال پاکستان کے لیے سکینڈل کھڑا کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ محمد عامر سپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کی سزامکمل کرنے کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ میں اپنا پہلا اوور مکمل کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :