شرمین عبید چنائی کی ایک اور دستاویزی فلم آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد
جمعہ 15 جنوری 2016 13:14
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) آسکر ایوارڈ یافتہ معروف ہدایتکار شرمین عبید چنائی کی ایک اور دستاویزی فل م”اے گرل ان واریور پرائز فار فور گیوینس“ کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار شرمین عبید چنائی کی ایک اور دستاویزی فلم ”اے گرل ان واریور پرائز فار فور گیوینس“ کو 88 ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا اور فلم کو مختصر دورانیے کی بہترین فلم کی کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جب کہ آسکر ایوارڈ کی تقریب 28 فروری کو منعقد کی جائے گی جس میں دنیا بھر سے مختلف کیٹیگریز کی بہترین فلموں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
شرمین عبید چنائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آسکر ایوارڈ کے لیے اپنی فلم کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور آسکر ایوارڈ جیتنے کی امید ظاہر کی ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے شرمین عبید چنائی کی دوسری فلم کی آسکر ایوارڈ کے لیے نامزدگی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔واضح ر ہے کہ شرمین عبید 2012 میں ڈاکومنٹری فلم ”سیونگ فیس “ پر آسکر ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
سلمان کے گھرپرفائرنگ ، تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات
-
بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں، نرگس فخری
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی 27اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی ہزاروں مداح
-
اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.