”کامیڈی نائٹس ود کپل“ کی آخری قسط 17جنوری کو متوقع
جمعہ 15 جنوری 2016 13:18
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء)بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے ہندوستانی چینل کلرز کے مقبول شو”کامیڈی نائٹس ود کپل“ کے بند ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شو کے میزبان کپل شرما کو مزید دیکھنا چاہتے ہیں۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک کلینڈر لانچ کے دوران شاہ رخ خان سمیت کئی اداکاروں نے شو کے حوالے سے بات کی جس کی آخری قسط 17 جنوری کو متوقع ہے۔
شاہ رخ کا کہنا تھا کہ کپل شرما ایک بہت باصلاحیت شخص ہیں اور انہوں نے شو کے ساتھ ساتھ اپنی پہلی فلم ’کس کس کو پیار کروں‘ میں بھی بہترین کام کیا، انہیں امید ہے کہ وہ جلد واپس آکر لوگوں کو مزید محظوظ کریں گے۔اداکار اور ہدایت کار فرحان اختر نے اس موقع پر کہا کہ انہیں امید ہے کہ کپل نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے جو کچھ سوچا ہے وہ سب کامیابی سے حاصل کر پائیں۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.