لاہور ہائیکورٹ نے رات دس بجے کے گھروں میں شادی کی تقریبات پر پابندی اورمیرج فنکشنز آرڈیننس کو کالعدم قرار کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی.

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 15 جنوری 2016 14:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری۔2016ء) یہ درخواست منیر احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی.درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ شہریوں کو شادی کی تقریبات کے حوالے سے وقت کا پابند کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے.

(جاری ہے)

گھروں میں بھی دس بجے کے بعد تقریبات پرضلعی انتطامیہ مہمانوں کو ہراساں کرتی ہے.انہوں نے کہا کہ دس بجے کے بعد شادی کی تقریبات پر پابندی بجلی کی بچت اور سیکیورٹی خدشات کےنام پر عائد کی گئی ہے جو بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے.درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رات دس بجے کے گھروں میں شادی کی تقریبات پر پابندی اورمیرج فنکشنز آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے.

متعلقہ عنوان :