لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی فیصلہ نظر انداز کرنے پر ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 15 جنوری 2016 14:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی.درخواست گزار ایم اے امجد وہنس نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی وی انتظامیہ نے سنیارٹی نظر انداز کرتے ہوئے جونئیر افسروں کو اگلے عہدوں پر تعینات کر دیا جس سے سینئر افسروں کی حق تلفی ہوئی ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود سینئر افسران کی درخواستوں پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے.جس پر عدالت نے عدالتی فیصلہ نظر انداز کرنے پر ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی.