ملتان ، گرلز ڈگری کالج میں مسلح شخص کی فائرنگ، ایک طالبہ زخمی، 3 بے ہوش

جمعہ 15 جنوری 2016 14:16

ملتان ، گرلز ڈگری کالج میں مسلح شخص کی فائرنگ، ایک طالبہ زخمی، 3 بے ہوش

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) ملتان کے گرلز ڈگری کالج میں مبینہ مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک طالبہ زخمی اور 3 بے ہوش ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز ملتان کے ممتاز آباد گرلز ڈگری کالج میں ایک مسلح شخص نے گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ معمولی زخمی اور 3 بے ہوش ہو گئیں۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والی لڑکی نے پولیس کو کال کر کے بتایا کہ کالج میں ایک مسلح شخص گھس آیا ہے اور فائرنگ کر کے کالج کے باتھ میں چھپا ہوا ہے جس کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس کی بھاری نفری نے کالج کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق طالبات کو طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سی پی او اظہر اکرام کا کہنا ہے کہ کالج میں فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ سی پی او نے کہا کہ فائرنگ کی اطلاع دینے والی طالبہ نفسیاتی مریضہ ہے اور اس بات کی تصدیق طالبہ کے والد نے کی ہے۔ تاہم طالبہ کے ہاتھ پر چوٹ کیسے لگتی تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :