قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ ٹی ٹونٹی میں شرکت مشکوک ، تاحال بھارتی کونسل خانے کی جانب سے ویز ے جاری نہ کئے گئے

جمعہ 15 جنوری 2016 14:44

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ ٹی ٹونٹی میں شرکت مشکوک ، تاحال بھارتی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت مشکوک ہو گئی ،پاکستا نی ٹیم کی کل ہفتہ کو بھارت روانگی شیڈول ہے مگر تاحال بھارتی کونسل خانے کی جانب سے ویز ے جاری نہیں کئے گے۔تفصیلات کے مطابق )پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کیلئے بھارت روانگی خدشات کا شکار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

بلائنڈ ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 17 جنوری کو ہوگی جبکہ پاکستان کو پہلا میچ 18جنوری کو نیپال کے خلاف کھیلنا ہے۔پاکستان ٹیم کی 16 جنوری کو بھارت روانگی شیڈول ہے لیکن اسے اب بھارت کے ویزے جاری نہیں کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال پاکستانی ٹیم کو بھارتی اداروں کی جانب سے کلئیرنس نہیں ملی،اسی لیے ویزے جاری نہیں کیے جا سکے۔

متعلقہ عنوان :