دنگل کی شوٹنگ کے دوران عامر خان ایک مرتبہ پھر زخمی

جمعہ 15 جنوری 2016 15:07

دنگل کی شوٹنگ کے دوران عامر خان ایک مرتبہ پھر زخمی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) بولی ووڈمسٹر پرفیکشنسٹ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”دنگل“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔حال ہی میں سپر سٹار کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنے پرستاروں کے ساتھ چھت پر کھڑے ہوکر پتنگ اڑاتے ہوئے لی گئی ایک تصویر شیئر کی گئی۔ علاوہ ازیں اداکار کی جانب سے اپنے پرستاروں کو مکر سنکرانتی کے تہوار کی مبارکبا د بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

مذکورہ تصویر میں اداکار کی بائیں ٹانگ پر پٹی بندھی صاف دیکھی جا سکتی ہے جس سے خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سپر سٹار نے ایک مرتبہ پھر سے فلم میں پہلوانی کرتے ہوئے اپنے آپ کو زخمی کر لیا ہے۔ اگرچہ دیکھنے میں زخم ذیادہ شدید محسوس نہیں ہوتا تاہم اس کی شدت کے متعلق تفصیلات حا صل نہیں کی جاسکیں۔اداکار کی طرف سے اپنی ٹویٹ میں کہا گیا کہ انھیں بچپن سے پتنگ اڑانے کا بہت شوق ہے اور وہ اپنا یہ شوق مکر سنکرانتی کے موقع پر پورا کر رہے ہیں۔ واضح رہے عامر خان نتیش ٹیواری کی دنگل میں لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے ماضی کے ممتاز پہلوان مہاویر بھگت کا کردار ادا کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :