کرشمہ کپور نے پیسے کے لالچ میں شادی کی ‘ سنجے کپور

جمعہ 15 جنوری 2016 15:14

کرشمہ کپور نے پیسے کے لالچ میں شادی کی ‘ سنجے کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور انکے شوہر سنجے کپور کے درمیان طویل عرصے سے لڑائی جھگڑے جاری تھے۔ بعد از جوڑے نے عدالت میں طلاق کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کر دیا۔ چند ماہ قبل اداکارہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مقدمہ واپس لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے شوہر نے ایک مرتبہ پھر سے باندرا کی فیملی کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سنجے کپور نے مقدمے میں موقف اختیار کیا ہے کہ اداکارہ نے ان سے شادی صرف انکی دولت کے لالچ میں کی تاکہ وہ پر آسائش زندگی گزار سکیں۔ علاوہ ازیں اداکارہ نہ کبھی اچھی بیوی ، اچھی بہو اور اچھی ماں ثابت ہو سکیں۔سنجے کپور نے پلینٹ میں کرشمہ کپور اور ابھیشک بچن کے درمیان ماضی میں قائم ہونے والے تعلقات کا بھی ذکر کیا ہے۔ دریں اثنا ء اداکارہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ انکی شادی کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ اداکارہ غیر مردوں کے ساتھ تعلقات ہیں