جکارتہ دھماکے، دہشتگردوں نے کوڈ ورڈ ”کنسرٹ“استعمال کیا ،پولیس حکام
جمعہ 15 جنوری 2016 15:17
جکارتا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں دھماکے سے پہلے دہشتگردوں نے کوڈ ورڈ ”کنسرٹ“ کا استعمال کیا تھا،حملوں کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3افرادکوگرفتار کر لیا،جکارتہ میں سرچ آپریشن کے دوران مبینہ حملہ آور کے گھر سے داعش کا جھنڈا بھی برآمد ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی پولیس کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ دہشتگردوں نے جکارتہ کو نشانہ بنانے کے لئے جو لفظ استعمال کیا وہ ”کنسرٹ“ تھا۔
انٹن چارلیان کا کہنا ہے کہ حملوں سے پہلے دہشتگردوں نے چند جملوں کا تبادلہ کیا،کہا انڈونیشیا عالمی خبروں میں ہو گا، یہ بھی کہا کہ وہ ایک کنسرٹ کریں گے۔حملوں کے بعد پولیس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 3افرادکو حراست میں لے لیا،جکارتہ میں سرچ آپریشن کے دوران مبینہ حملہ آور کے گھر سے داعش کا جھنڈا بھی برآمد ہوا ہے۔(جاری ہے)
جکارتہ پولیس نے حملے میں ملوث حملہ آوروں کی شناخت کا دعویٰ بھی کیا ہے،کہا ہے کہ حملے میں ملوث 5 میں سے2 حملہ آور دہشتگردی کے جرم میں سزا بھی کاٹ چکے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس کرسمس سے پہلے چند مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا تھا جو سماٹرا اورجاوا ، میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،ان کے قبضیسے دستاویزات بھی برآمد ہوئی تھیں جن میں کسی کنسرٹ کی منصوبہ بندی کا ذکر تھا،لیکن اس وقت لفظ کنسرٹ کے معنی واضح نہیں ہوئے تھے۔کوڈ ورڈ سامنے آنے کے بعد تفتیش کاروں نے اپنی تحقیقات کا رخ تیرہ نومبر کو ہونے والے پیرس حملوں کی جانب موڑ دیا ،کیونکہ جکارتہ اور پیرس حملوں میں خاصی مماثلت پائی گئی ہے۔سات دہشتگردوں نے جکارتہ میں پیرس طرز کے حملے کئے،انہوں نے ریسٹورنٹ،شاپنگ مال اور پولیس اسٹیشن سمیت بیک وقت کئی مقامات کو نشانہ بنایا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.