سونو نگم کا مومی مجسمہ مادام تساوٴ کی زینت بننے کیلئے تیار

جمعہ 15 جنوری 2016 15:31

سونو نگم کا مومی مجسمہ مادام تساوٴ کی زینت بننے کیلئے تیار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) معروف بولی ووڈ گلوکار سونو نگم کا مجسمہ بھی لندن کے مشہور میوزیم مادام تساوٴ میں رکھنے کیلئے تیار کیا جانے لگا۔ واضح رہے سونونگم پہلے بھارتی گلوکار ہیں جنھیں مادام تساوٴ کے منتظمین کی طرف سے انکی فنی خدمات کے پیش نظر یہ اعزاز بخشا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مادام تساوٴ کے منتظمین کی جانب سے میلوڈی کنگ سے گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں رابطہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ گلوکار کا مجسمہ آئندہ چند ماہ میں میوزیم میں رکھ دیا جا ئے گا۔ سونونگم آجکل اپنی نئی البم لانچ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔گلوکار کی جانب سے اپنے مومی مجسمے کے متعلق گردش کرنے والی خبروں کے سلسلے میں مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر اپنی پرستاروں سے خبر کی تصدیق کیلئے انتظا ر کی درخواست کی گئی ہے۔یاد رہے اس سے قبل مادام تساوٴ میں اداکار امیتابھ بچن ، ایشوریا رائے ، کرینہ کپور، قطرینہ کیف ، سلمان خان ، ہریتک روشن اور مادھوری ڈکشٹ کے مومی مجسمے رکھے گئے ہیں