پشاور باپ نے کلہاڑی سے 3 بچوں اور اہلیہ کو قتل کر دیا

جمعہ 15 جنوری 2016 16:20

پشاور باپ نے کلہاڑی سے 3 بچوں اور اہلیہ کو قتل کر دیا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) پشاور میں باپ نے کلہاڑی سے 3 بچوں اور اہلیہ کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ کا رہائشی عمر نے کلہاڑی سے وار کر کے اپنی اہلیہ سمیت 3 بچوں کو قتل کر کے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔ مقتول کے والدین نے اپنے داماد اور داماد کے بھائیوں پر قتل کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ مقتول کے والدین نے کہا کہ چند ماہ قبل ملزم نے اپنی اہلیہ کی بہن کو بھی مارا تھا۔

متعلقہ عنوان :