حکمرانوں کو ترقیاتی کاموں کیلئے ماڈل ٹاؤن کے سوا کچھ نظر نہیں آتا، علی عباس بخاری

جمعہ 15 جنوری 2016 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف یوتھ ونگ پاکستان کے صدر علی عباس بخاری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو ترقیاتی کاموں کے لئے ماڈل ٹاؤن اور اُس سے ملحقہ علاقوں کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا جسے سے مسلم لیگ ن نے پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی احساس محرومی پیدا کر دیا ہے حکومت کی غیر منصفانہ پالیسیوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے یہاں سے جاری ایکب بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے انتخابات کے دوران کئے گئے احتساب کے نعروں کے برعکس چلنا شروع کر رکھا ہے جو اُن کے جھوٹے دعوؤں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

حکومت عوام کو دکھ دینے سے اجتناب کرے ورنہ عوام کا طوفان حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیرس بنانے کا دعویٰ کرنیوالے حکمرانوں نے غر یبوں کیلئے مہنگائی اور مسائل کے پہاڑ بنا دیئے ہیں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ کشکول توڑنے کا دعویٰ کرنے والے حکمرانوں نے ایسا کشکول اٹھا لیا ہے جس میں آنے والی رقم حکمرانوں کی جیبوں میں یا اللے تللوں میں چلی جاتی ہے جبکہ عوام اس کی قیمت کئی گنا کر کے ادا کررہے ہیں ۔