پنجاب حکومت کا ایڈووکیٹ جنرل کے دفتر کے نااہل افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ فہرست کی تیاری آخری مراحل میں

جمعہ 15 جنوری 2016 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل کے دفتر کے نااہل افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں محکمہ قانون پنجاب نے نااہل افسران کی فہرستوں کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ قانون پنجاب کو ایڈووکیٹ جنرل آفس کے نااہل افسران کی فہرستوں کی تیاری کی ہدایت کی تھی۔ پہلے مرحلہ میں ایڈووکیٹ جنرل آفس کے دس افسران کو نااہل قرار دے کر فارغ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :