پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کروا کے صوبائی خزانے پر صرف بوجھ بڑھایا ہے،یاسر گیلانی

جمعہ 15 جنوری 2016 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کروا کے صوبائی خزانے پر صرف بوجھ بڑھایا ہے بلدیاتی انتخابات میں جیتے ہوئے نمائندوں کو کام کرنے پر نہیں لگایا جا رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یو سی2 کے عہدیداران اعظم ورک، رانا طالب حسین، عدنان سہیل، لعل خان، راز خان، سیف اللہ خان، لیاقی کمانڈو، حاجی نذیر، عاصم علی خان، آغا خان، ملک عامر عزیز، امین مغل، ستار خان، عمران آرائیں اور وکیل خان کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر یاسر گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب او ر سندھ میں لوکل باڈیز قائم کرنے کی ایک اہم آئینی ضرورت کی تکمیل تو ہو گئی ہے لیکن ابھی تک منتخب نمائندوں کو کام پر نہیں لگایا گیا۔

(جاری ہے)

جس کی ایک ہی وجہ سامنے آتی ہے کہ ترقیاتی فنڈز سے شروع منصوبوں پر اپنے نام کی تختی لگوانا ، اپنے حلقے کی سیاست کو اپنے تابع رکھنا اور ملنے والے ترقیاتی فنڈز سے اپنی اور اپنے منظور نظر افراد کی جیبیں گرم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی بددیانتی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں وہ صرف اپنے ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :