بھارت: بہادر کسان نے پائتھون سانپ کے منہ سے نگلی ہوئی بکریوں کا نکال لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جنوری 2016 16:57

بھارت:  بہادر کسان نے پائتھون سانپ کے منہ سے نگلی ہوئی بکریوں کا نکال ..

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جنوری 2016ء): بھارتی شہر کیرالہ میں ایک بہادر کسان نے پائتھون سانپ کے منہ سے نگلی ہوئی مُردہ بکریوں کو نکال لیا. تفصیلات کے مطابق جنوبی بھارت کے علاقہ کیرالہ میں ایک کسان نے زندہ پائتھون سانپ کے منہ سے اپنی مُردہ بکریوں کو نکال لیا.

(جاری ہے)

ہائی وے پر رینگنے سے قبل سانپ نے دو بکریوں کو نگل لیا تھا ٹھیک اُسی وقت کسان سانپ کے پیچھے بھاگا کیونکہ وہی بکریاں اس کا ذریعہ معاش تھیں. جس کے بعد ہجوم میں موجود ایک شخص نے اپنے ہاتھوں سے زندہ پائتھون سانپ کا جبڑا پکڑا اور بکری کے دونوں بچوں کو سانپ کے منہ سے نکال لیا. اس تمام عمل کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: