حکمرانوں نے ملک کو ’’مقر وضستان ‘‘بنا دیا ہے ‘ چوہدری محمدسرور

آئی ایم ایف سے نجات کے جھوٹے حکومتی دعوؤں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ‘موجودہ حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع کر نا کسی بے وقوفی کے سواکچھ نہیں ‘حکمرانوں کی ’’میٹرو‘‘پا لیسی صوبے کے خزانے پر سب سے بڑابوجھ بن چکی ہے ‘ (ن) لیگ کی ناکام پا لیساں عوام کی ترقی اور خوشخالی کیلئے ’’کینسر ‘‘سے زیادہ خطر ناک ہے ‘ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے جب ملک میں شفاف احتساب ہو گا حکمرانوں کو اقتدار میں نہیں جیلوں میں جانا پڑیگا‘ صوبے کے سارے وسائل لاہو حکومت کو بچانے کے لئے پانی کی طرح بہائے جا رہے ہیں

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 15 جنوری 2016 18:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو ’’مقر وضستان ‘‘بنا دیا ہے ‘آئی ایم ایف سے نجات کے جھوٹے حکومتی دعوؤں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ‘موجودہ حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع کر نا کسی بے وقوفی کے سواکچھ نہیں ‘حکمرانوں کی ’’میٹرو‘‘پا لیسی صوبے کے خزانے پر سب سے بڑابوجھ بن چکی ہے ‘ (ن) لیگ کی ناکام پا لیساں عوام کی ترقی اور خوشخالی کیلئے ’’کینسر ‘‘سے زیادہ خطر ناک ہے ‘ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے جب ملک میں شفاف احتساب ہو گا حکمرانوں کو اقتدار میں نہیں جیلوں میں جانا پڑیگا‘ صوبے کے سارے وسائل لاہو حکومت کو بچانے کے لئے پانی کی طرح بہائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز جاری اعلامیہ میں تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ عوام کو تعلیم، صحت اور صاف پینے کے پانی سے محروم ہے پنجاب میں جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی صفر ہے ،کرپشن عروج پر ہے‘ پنجاب کی 270صنعتوں میں سے 130بند ہو چکی ہے، حکمران روزگار دینے کے بجائے لگا ہوا روزگار بھی چھین رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ جب سے اقتدار میں آئی ہے قوم کو صرف تسلیاں دی جارہی ہیں عملی طور پرملک میں کر پشن ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل میں بدترین اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ملک کو آئی ایم ایف کے اشاروں پر چلا رہے ہیں اور اب قوم کو بے وقوف بنانے آئی ایم ایف سے نجات دلانے کے حکومتی دعوے تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ ہیں اور عوا م حکمرانوں کے جھانسوں میں آنیوالے نہیں اور عوام اب صرف اور صرف تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :