پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام خصوصی لیکچرکا انعقاد

جمعہ 15 جنوری 2016 18:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام "Constitutional Status of Gilgit Baltistan; A Way Forward"کے موضوع خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، ایڈووکیٹ سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میر اخلاق حسین ، فیکلٹی ممبران اور سنٹر اور پولٹیکل سائنس کے ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میر اخلاق حسین نے گلگت بلتستان کی تاریخ ، محل وقوع اور قانونی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت کے لوگوں کو آئینی طور پرپاکستان کا شہری تسلیم نہیں کیا جاتا تاہم وہ محب وطن پاکستانی ہیں اور ہمیشہ اس کی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی کیلئے تیار رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو گلگت بلتستان کوآئینی صوبے کی حیثیت دینی چاہیے جو کشمیر کے فیصلے سے مشروط کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :