سندھ ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور پنجاب کے پوزیشن ہولڈرز کا وزیراعلیٰ کے اقدامات کو خراج تحسین

دانش سکولو ں پر تنقید کرنے والوں کو جان لینا چاہیئے کہ معیاری تعلیم پر ہم جیسے بچوں کا بھی حق ہے: پوزیشن ہولڈر دانش سکول

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 15 جنوری 2016 18:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری۔2016ء ) سندھ ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان، فیڈرل بورڈ اسلام آباد اور پنجاب کے پوزیشن ہولڈرز نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے فروغ تعلیم کے لئے انقلابی اقدامات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد پنجاب کے وزیراعلیٰ کی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف جس طرح فروغ تعلیم کے لئے شاندار اقدامات کر رہے ہیں اور طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے انقلابی اقدامات کی دیگر صوبوں کو بھی تقلید کرنی چائیے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ہمارے لئے تقریب منعقد کر کے ہمارے حوصلے بڑھائے ہیں جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں-آزاد کشمیر کی پوزیشن ہولڈرطالبہ ثناء آصف نے کہاکہ شہبازشریف نے تمام صوبوں کے پوزیشن ہولڈرز کو ایک جگہ اکٹھا کر کے ہمیں ایک متحدقوم کا احساس دلایاہے -وادی مہران سندھ کے پوزیشن ہولڈر محمد حسان ، بلوچستان کے پوزیشن ہولڈر محمد قاسم اور نور فاطمہ نے کہا کہ تقریب کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب فروغ تعلیم میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پاکستان کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے جو شاندار اقدامات کئے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ دیگر صوبے بھی اسی طرح کے اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواہ کی پوزیشن ہولڈر شاہیہ بابر نے کہا کہ آج ایوان اقبال لاہور میں تمام صوبوں کے طلبا وطالبات کا جمع ہونا قومی اتحاد کی علامت ہے-ہم تقریب کے انعقاد اور ہمارے حوصلے بڑھانے پر شہبازشریف کے مشکور ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے بھی ایک شہباز شریف کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان کے احسان اﷲ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی شاندار مثال قائم کی ہے۔

بلاشبہ شہباز شریف نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف پنجاب کے ہی خادم اعلیٰ نہیں بلکہ خادم اعلیٰ پاکستا ن ہیں اور ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔دانش سکول حاصل پور کے پوزیشن ہولڈر سعید انور نے کہاکہ دانش سکول میرا خواب ، میرا گھر اور سب کچھ ہے- وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے دانش سکول غریب اور یتیم بچوں اور بچیوں کے لئے بنائے ہیں۔ لیکن کچھ لوگ دانش سکول پر تنقید کرتے ہیں کہ یہ پیسے کا ضیاع ہے۔ میں ا ن سے پوچھتا ہوں کہ کیا معیاری تعلیم پر ہم جیسے بچوں کاحق نہیں جن کے پاس وسائل نہیں ہیں اور کیا تعلیم صرف امیروں کے بچوں کا حق ہے ۔ دانش سکول نے میرے جیسے بے آسرا بچے کو پوزیشن ہولڈر طالب علم بنایا ہے۔