فائرایمرجنسی ریسپانس بہتر بنانے کے لئے کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ کا فیصلہ

ریسکیو ہیڈکوارٹر میں ضلعی افسران کی کانفرنس کا انعقاد ‘ ایمرجنسی ریسپانس کے لئے سفارشات پیش کی گئیں

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 15 جنوری 2016 19:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری۔2016ء) فائر ایمرجنسی ریسپانس بہتر بنانے کے لئے ریسکیورز کی کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ اورریپڈفائر وہیکلز فراہم کئے جائیں گے۔ ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر میں فائر ایمرجنسی ریسپانس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمر جنسی سروس (ریسکیو 1122 )بریگیڈئیر( ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے ریسکیو1122کے تمام ضلعی افسران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فائرایمرجنسی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر فائر ایمرجنسی رسپانس کی استعداد کار بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔

ایمرجنسی اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل و پرنسپل بریگیڈیئر (ر) امیرحمزہ نے ضلعی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 ٹیم کا حصہ بننا میرے لئے باعث فخر ہے۔ باہمی مشاورت سے ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم کو مزیدمضبوط بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ریسکیو اکیڈمی میں پیشہ ورانہ ضرورت کے تحت مرحلہ وارتربیتی کورسز کا انعقاد جلدازجلد کیا جائے گا تاکہ ریسکیورز آپریشنز کے دوران موثر طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی ریسپانس کو موثر بنانے کے لئے موجودہ فائرفائٹنگ سسٹم میں جدیدطریق کار اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہیڈ آف آپریشنز ایاز اسلم نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ تقریب میں ریسکیو1122 کے ضلعی افسران نے فائرفائٹنگ کے حوالے سے درپیش مشکلات اور ان کے حل کے لئے موثر حکمت عملی اپنانے کی سفارشات پر زور دیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد ڈویژنل ایمرجنسی افسران راوالپنڈی ڈاکٹر عبدالراحمن ،ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرسرگودھامظہر شاہ ، ڈویژنل ایمرجنسی آ فیسر لاہورڈاکٹراحمدرضا ، ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈی جی خان ڈاکٹر ناطق، ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر بہاولپور آصف رحیم ، ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ساہیوال ڈاکٹر خالد عبداﷲ اورریجنل ایمرجنسی آفیسر(نارتھ) رفعت ضیاء نے اپنے ڈویژن میں ہونے والے آگ کے بڑے حاد ثات بشمول پی سی ہوٹل راولپنڈی ،کلاتھ مارکیٹ سرگودھا کے آگ سے سے نبرد آزما ہونے کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظر سفارشات پیش کیں ،جبکہ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ظفر شاہ صاحب نے حالیہ دوبئی میں بلند و بالا عمارت میں آگ بجھانے کی موثر حکمت عملی سے بھی روشناس کروایا ۔

تمام افسران نے فائیر فائیٹنگ بشمول کراچی پورٹ فائر سروس سعیدجدون فائر سیفٹی ایسوسی ایشن آف پاکستا ن وائس پریذڈنٹ غلام محمد ناز ، منشاء بٹ صدر آل پنجاب فائر ایسوسی ایشن ، سنئیر فائر آفیسر عابد حسین اور فائر سروس کے دیگر ماہرین سے تفصیلی بحث و مباحثہ کے بعدفائر سروس کی استعدا د کا ر بڑھانے کے لیے ایکشن پلان کے لیے مشورہ تیا ر کیا ۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر(ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے تمام آفسران کو تمام حادثات بالخصوص آگ کے واقعات پر بر وقت پیشہ ورانہ ریسپانس مہیا ء کرنے پر مبارک باد دی اور مزید ہدایات دیں کہ تمام ضلعی افسران اپنے متعلقہ ضلع میں عوام الناس کو میعاری ایمرجنسی سروس کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔