پہلے ٹی ٹوئنٹی میں فتح پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، محمد حفیظ نے اچھی اننگز کھیلی اور فاسٹ باؤلرز نے جیت میں اہم کردار ادا کیا،سیریز کے دوسرے میچ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی ایوارڈ تقریب میں گفتگو
جمعہ 15 جنوری 2016 19:31
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان ٹی ٹوئنٹیٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں فتح پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، محمد حفیظ نے اچھی اننگز کھیلی اور فاسٹ باؤلرز نے جیت میں اہم کردار ادا کیا،سیریز کے دوسرے میچ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد ایوارڈ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میچ میں فتح پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، محمد حفیظ نے بہترین اننگز کھیل کر جیت کی بنیاد رکھی تو فاسٹ باؤلرز نے زبردست کارکردگی دکھا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 170 ایک اچھا ہدف تھا اور ہم پرامید تھے کیونکہ ہماری باؤلنگ لائن اس ہدف کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ بہترین ٹیم ہے جس نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف بہترین میچ کھیلے اور یہ ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔ سیریز کے دوسرے میچ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ عمر گل اور محمد عامر نے اچھی باؤلنگ کی اور وہاب ریاض نے بھی زبردست باؤلنگ کرائی، جیت کا کریڈٹ فاسٹ باؤلرز کو دوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اس سیریز کا ہر میچ اہم ہے کیونکہ ٹی 20 ورلڈکپ آ رہا ہے اور ہم ہر میچ جیت کر اعتماد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔شاہد خان آفریدی اپنی بہترین پرفارمنس دینے اور میچ جیتنے پر انتہائی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے اور جب انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا جانے لگا تو اس وقت ان کی باؤلنگ اور بیٹنگ کا ذکر کیا گیا جس پر شاہد خان آفریدی نے فوراً لقمہ دیا کہ انہوں نے 3 کیچ بھی پکڑے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.