چاروں مکاتب کے علماء کا اجلاس 18جنوری کو ہوگا ‘ ورلڈ پاسبان ختم نبوت

جمعہ 15 جنوری 2016 19:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء )ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ترجمان علامہ شعیب الرحمن نے بتایا ہے کہ امت مسلمہ کے چاروں مکاتب فکراہل سنت کے دیوبندی ،بریلوی اوراہلحدیث و اہل تشیع علماءِ کرام کا مشترکہ اجلاس 18جنوری کو لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کی صدارت میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

نیز اجلاس میں ایران ، سعودیہ تنازعہ میں پیدا ہونیوالی فرقہ واریت کے خاتمے اور مسلکی ہم آہنگی اور امن و اتحاد و یکجہتی کے فروغ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کے ضمن میں اہم امورپر فیصلے کیے جائیں گے۔