عام انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے،حکومت جانے کا خواب دیکھنے والوں کوآئندہ بھی مایوسی ہوگی،عمران خان کے دھرنے نے مشکلات پیدا کیں،مسلم لیگ( ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ
جمعہ 15 جنوری 2016 19:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے ۔حکومت جانے کا خواب دیکھنے والوں کوآئندہ بھی مایوسی ہوگی۔عمران خان کے دھرنے نے ان کے لئے مشکلات پیدا کیں۔ درحقیقت دھرنادینے والوں نے12اکتوبر 1999سے بھی بڑی سازش کی کہ ابھی حکومت نے سانس بھی نہیں لیا تھا کہ یہ لانگ مارچ کی شکل میں چڑھ دوڑے اور حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کی سازش کرتے ہوئے لوگوں کے کاروبار بند کرائے ،چین کے وزیراعظم کادورہ موخر کروایا اورملک کو معاشی اور سیاسی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی۔
126دن تک ملک و قوم کا وقت ضائع کرنے والے گھر وں کو لوٹ چکے اور میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں حکومت آج بھی قائم و دائم ہے ،قائدین سرخرو ہوئے ہیں اور ان پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ اہے ۔(جاری ہے)
آصف علی زرداری نے قوم کو مایوس کیا ۔عمران خان نے بھی عوام کی امیدوں کو پاؤں تلے روندا ہے ۔مسلم لیگ ن عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور آئندہ بھی عوام دوست اقدامات کئے جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے دور میں بنائے گئے منصوبوں سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔چین پاک معاہدوں سے پہلے ہی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ۔پاکستان سے بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کا خاتہ کرکے دم لیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کا دھرنا ناکام ہونے کی وجہ ان کی اپنی بے وقت کی سیاست ہے ۔پوری قوم ملک کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور عمران خان دھرنے دے رہے ہیں ۔عمران خان نے جتنا وقت ور پیسہ دھرنوں پر خرچ کیا اپنی جماعت پر خرچ کرتے تو ان کی جماعت کی کار کردگی بہتر ہوجاتی مگر عمران خان کوکون سمجھائے ۔وہ سارے فیصلے خود کرتے ہیں۔انہیں کسی سے مشورہ کرنے کی عادت نہیں ہے۔یہ ہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف بحرانوں میں پھنسی ہوئی ہے اور عوام اس جماعت سے دو رہورہے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.