کراچی، حکومت ملک کی بہتری اور بجلی و گیس بحران کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے، شاہ محمد اویس نورانی صدیقی
جمعہ 15 جنوری 2016 20:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی بہتری اور بجلی و گیس بحران کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے، اس وقت صرف اور صرف خبربنوانے پر توجہ دی جا رہی ہے، وفاقی کابینہ کا کوئی ایک بھی وزیر اپنے شعبہ میں کوئی جدت یا مثبت تبدیلی نہیں لا سکا ہے، اقتصادی رہداری کے معاہدے کو بھی اپنی مرضی سے نافذ کیا جا رہا ہے، پارلیمنٹ میں ہر شخص اور ہر وزیر جوابدہ ہے، بتایا جائے کہ ایل این جی کس قیمت پر خریدی گئی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات پر وصول ہونے روز کے اربوں روپے کس کھاتے میں استعمال ہو رہے ہیں، اگر صرف پیٹرول پر وصول ہونے غنڈہ ٹیکس کا تخمینہ لگایا جائے تو معلوم ہوگا کہ آئی ایم ایف کا قرض ادا ہوسکتا ہے، قومی احتساب کے ادارے کا بھی احتساب کیا جائے، ہر وزارت اپنا کمیشن بنا رہی ہے، ہر شخص ملک لوٹ رہا ہے اور قومی ادارہ احتساب غفلت کی نیند سو رہا ہے، صوبوں کا وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کا صوبوں سے اعتماد اٹھ رہا ہے، کوئی مسیحا ہی اس ملک کو تباہ حال معاشی قرضے کی دلدل سے نکال سکتا ہے ورنہ اس حکومت نے پاکستان کے ہر بچے کو پیدا ہونے سے پہلے ہی لاکھوں روپے کا مقروض کردیا ہے، وفاقی وزراء کے سال میں پچاس سے زائد سرکاری دورے پیٹرول کی مد میں وصول ہونے والے ناجائز ٹیکس سے پورے کیے جا رہے ہیں، آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان میں قومی و صوبائی اسمبلی کے ناکارممبران کو بھی حراست میں لیا جائے جو کچھ نہ کرتے ہوئے بھی سرکاری دورے کرتے ہیں، اقٹصادی راہداری معاہدے پر تنظیمی موقف کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں ملکی حالات اور پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ تین ماہ پہلے کی طے شدہ قیمت پر ایل این جی خریدی گئی ہے جب کہ عالمی سطح پر اس وقت تیل و گیس کی قمیتیں کم ترین سطح پر ہیں، یعنی ہم زبردستی مہنگی ایل این جی خرید رہے ہیں، پیٹرول اور آئل کی قیمتیں دنیا جہاں میں سستی ہوچکی ہیں اور حکومت ہم سے غندہ ٹیکس وصول کر رہی ہے، عوام کو براہ راست کوئی بھی فائدہ نہیں دیا گیا ہے، عام آدمی کی معاشی حالت زبوحالی کا شکار ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی وجہ سے مہنگائی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، چار ہزار ارب کا مزید قرضہ ہمارا دیوالیہ نکال دینے کے لئے کافی ہے، اس اجلاس میں جمعیت علماء پاکستان کراچی ڈویژن اور مرکزی جماعت اہل سنت کراچی کے ذمہ دران نے شرکت کی۔
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.