وزیر اعلی سے کراچی کے معروف فلاحی ادارے کے وفد کی ملاقات ،پنجاب میں آئی ٹی ٹریننگ سنٹر کے قیام کی تجویز پیش کی
منصوبے کا قابل عمل ماڈل تیار کر کے پیش کیا جائے، کمیٹی منصوبے کے بارے میں حتمی سفارشات تیار کر کے پیش کرے‘وزیر اعلی کی ہدایت
جمعہ 15 جنوری 2016 20:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں کراچی کے معروف فلاحی ادارے کے بانی مولانا بشیر فاروقی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی اور پنجاب میں ادارے کی جانب سے آئی ٹی ٹریننگ سنٹر کے قیام کی تجویز پیش کی- وزیر اعلی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی کم وسیلہ طبقات کی مدد اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عبادت سے کم نہیں- ایسے نیک کام کرنے والے ادارے اور افراد کا جذبہ قابل ستائش ہے - انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت انتہائی کم وسیلہ افراد کی مدد کے لئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے - انہوں نے کہا کہ کراچی کے معروف فلاحی ادارے کی جانب سے لاہور میں آئی ٹی ٹریننگ سنٹر کے قیام کی تجویز خوش آئند ہے - پنجاب حکومت آئی ٹی ٹریننگ سنٹر کے قیام کے لئے تعاون کے لئے تیار ہے - وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ منصوبے کا قابل عمل ماڈل تیار کر کے پیش کیا جائے- کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ کمیٹی منصوبے کے خدوخال کا جائزہ لے کر حتمی سفارشات پیش کرے-فلاحی ادارے کے بانی مولانا بشیر احمد فاروقی نے وزیر اعلی پنجاب کو اپنے ادارے کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا-صوبائی وزراء ملک ندیم کامران ، سید ہارون احمد سلطان بخاری ، وائس چیئرمین پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ ڈاکٹر امجد ثاقب، سیکرٹریز زکوۃ وعشر ، سماجی بہبود کے علاوہ فلاحی ادارے کے صدر یوسف لاکھانی اور دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے-
مزید اہم خبریں
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.