بھارتی ٹیم ون ڈے کرکٹ میں دسویں بار 300 یا زائد رنز کے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام

جمعہ 15 جنوری 2016 21:12

بھارتی ٹیم ون ڈے کرکٹ میں دسویں بار 300 یا زائد رنز کے ہدف کا دفاع کرنے ..

برسبین ۔ 15 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جنوری۔2016ء) بھارتی ٹیم ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دسویں بار 300 سے زائد رنز کے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں 309 رنز کا ہدف حاصل کر کے بھارت کے خلاف مسلسل دوسری فتح سمیٹی، یہ دسواں موقع ہے کہ بھارتی ٹیم 300 یا زائد رنز کے ہدف کا کامیاب دفاع کرنے سے محروم رہی۔ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ بار 300 یا زائد رنز کے ہدف کا دفاع میں ناکام رہنے والی ٹیم انگلینڈ ہے جسے 11 مرتبہ تین سو یا زائد رنز بنانے کے باوجود شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :