امریکہ میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ ،12اہلکار لاپتہ ،تلاش جار ی

جمعہ 15 جنوری 2016 21:51

امریکہ میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ ،12اہلکار لاپتہ ،تلاش جار ی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) امریکہ میں 2فوجی ہیلی کاپٹرآپس میں ٹکر ا کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں 12 اہلکار لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جزیرے اوآہو کے قریب 2فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکر ا کر تباہ ہو گئے جن میں 12اہلکار سو ار تھے۔امریکی کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹروں میں موجود 12اہلکاروں کی تلاش کر رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ پر پانی میں ملبہ بکھیرا ہوا ہے جس میں لگی آگ چالیس فٹ تک بلند ہے جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :