کراچی میں ساحل سمندر پر ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کو پولیس نے مرغا بنا دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 جنوری 2016 23:24

کراچی میں ساحل سمندر پر ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کو پولیس نے مرغا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری۔2016ء ) کراچی میں ساحل سمندر پر ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کو پولیس نے مرغا بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ساحل سندر پر قانون کی خلاف ورزی کرکے موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کو پولیس کی جانب سے انوکھی سزا دی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ان نوجوانوں کو پکڑ کر سرعام مرغا بنا دیا اور ان سے آذانیں بھی دلوائیں۔ پولیس کی جانب سے ایسی سزا ملنے پر نوجوانوں نے آئندہ ون ویلنگ کرنے سے توبہ کرلی جس کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :