نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح، پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبر آ گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 جنوری 2016 00:48

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح، پاکستان آئی سی سی رینکنگ ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جنوری 2016 ء) نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح کے باعث پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبر آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں کامیاب رہا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف فتح حاصل کرنے کے باعث پاکستان کیلئے اب ایک اچھی خبر آئی ہے۔ نیوزی لینڈ کو پہلے میچ میں شکست دینے کے بعد پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :