پنجاب میں سوائن فلو سے 12افراد جان کی بازی ہار گئے

ہفتہ 16 جنوری 2016 11:14

پنجاب میں سوائن فلو سے 12افراد جان کی بازی ہار گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء ) پنجاب میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ، سب سے زیادہ ہلاکتیں روالپنڈی میں ہوئی ہیں۔ ڈی جی ہیلتھ نے کہاہے کہ حالیہ بارش سے سوائن فلو کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی ہیلتھ پنجاب کے مطابق صوبے میں سوائن فلو سے اب تک 12 افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔ راولپنڈی میں 4، ملتان میں4 اور لاہور میں2 افراد سوائن فلو کا شکار ہوچکے ہیں۔مظفر گڑھ اور چکوال میں بھی سوائن فلو 2 مریضوں کی جان لے چکا ہے۔ ڈی جی ہیلتھ پنجاب کے مطابق صوبے میں اب تک سوائن فلو کے 36 کیسزسامنے آچکے ہیں، حالیہ بارش کے بعد سوائن فلو کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :